EPAPER
Updated: January 28, 2022, 11:41 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے’ ماچو ہیرو‘ ہریتک روشن اور کرینہ کپور کی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔
بالی ووڈ کے’ ماچو ہیرو‘ ہریتک روشن اور کرینہ کپور کی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔ ہریتک روشن نے کرینہ کپور کے ساتھ ’میں پریم کی دیوانی ہوں، کبھی خوشی کبھی غم اور یادیں‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ شائقین اس جوڑی کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنے کے لئے متجسس ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہریتک اور کرینہ کو ایک ساتھ فلم کرنے کے لئے بات چیت کی جا رہی ہے۔ اس فلم کو جنگلی پکچرز پروڈیوس کرے گا۔ فلم کا ٹائٹل ’اُلج‘ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ابھی پروسیس میں ہے۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو طویل عرصے بعد ریتک اور کرینہ کی جوڑی فلموں میں نظر آئے گی۔یاد رہے کہ قریب ۱۹؍سال پہلے ہرتیک اور کرینہ کپور خان ایک ساتھ فلموں میں نظر آئیں گے۔خبروں کے مطابق ۱۹؍سال قبل دونوں ’میں پریم کی دیوانی‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔