EPAPER
Updated: October 03, 2020, 5:00 AM IST | Mumbai
ہندوستانی فلموں میں ویلن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنے کی وجہ سے انہیں مراکش کا ویزا دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔
ہندوستانی فلموں میں ویلن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنے کی وجہ سے انہیں مراکش کا ویزا دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ ایک ریئلٹی شو کے دوران گلشن گروور نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ دوسری فلائٹ کے انتظار میں مراکش میں ایئرپورٹ پر رکنا پڑا تو سوچا کہ کیوں نا انتظار کرنے کے بجائے مراکش کی سیر ہی کرلی جائے۔اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گلشن گروور نے ائیرپورٹ پر ایک امیگریشن خاتون افسر کو ایک دن کے ویزے کیلئے درخواست دے دی لیکن حیران کن طور پر خاتون افسر نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا۔ گلشن گروور بتاتے ہیں کہ جب میں نے خاتون سے ویزا نہ دینے کی وجہ پوچھی تو آفیسر نے کہا کہ تم نے میرے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کو مارا تھا اس لئے میں تمہیں پسند نہیں کرتی اور ویزا نہیں دوں گی۔
اس موقع پر اداکار گلشن گروور نے خاتون کو وضاحت دی کہ وہ تو بس ایک فلم تھی، ایک سین تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ورنہ شاہ رخ خان میرے اچھے دوست ہیں اور ہم دونوں کے درمیان حقیقی زندگی میں کبھی جھگڑا نہیں ہوا ہے۔