EPAPER
Updated: December 23, 2021, 11:44 AM IST | Agency | Mumbai
فلم ڈائرکٹر شکُن بترا کی فلم ’گہرائیاں‘ آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔امیزن پرائم ویڈیو نے گزشتہ روزاس کا اعلان کیا
فلم ڈائرکٹر شکُن بترا کی فلم ’گہرائیاں‘ آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔امیزن پرائم ویڈیو نے گزشتہ روزاس کا اعلان کیا۔فلم میں دیپکا پدوکون، سدھانت چترویدی،اننیا پانڈے اور دھیریہ کاروا اہم رول میں نظر آئیںگے۔ اداکارہ دیپکا پدوکون نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئےلکھا ’’میرے دل کا ایک ٹکڑا۔‘‘واضح رہے کہ یہ فلم دھرما پروڈکشن کے وائکام۔۱۸؍اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی کرن جوہر کی پہلی فلم ہوگی۔ اس فلم کا آئندہ سال جنوری میں امیزن پرائم پر ورلڈ پریمیر ہوگا۔یہ دنیا بھرمیں ایک ساتھ ریلیز کی جائےگی۔ فلم’گہرائیاں‘ کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم جذبات اور احساس کے جال میں کس طرح پھنستے ہیں اور ہمارا ہر قدم،ہر فیصلہ ہمارے اور ہمارے آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں کو کس طرح متاثر کرتاہے۔