Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوہر خان کے والد ظفر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Updated: March 06, 2021, 2:06 PM IST | Agency

اداکارہ گوہر خان کے والد ظفراحمد خان طویل علالت کے بعدجمعہ کے روز انتقال کر گئے۔علاج کے دوران انہوں نے اسپتال میں آخری سانس لی۔بدھ کے روز ، گوہر نے انسٹاگرام پر والد کی تصاویر شیئر کیں اور جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔

Gauhar Khan with Father - Pic : INN
گوہر خان اپنے والد کے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

 اداکارہ گوہر خان کے والد ظفراحمد خان طویل علالت کے بعدجمعہ کے روز انتقال کر گئے۔علاج کے دوران انہوں نے اسپتال میں آخری سانس لی۔بدھ کے روز ، گوہر نے انسٹاگرام پر والد کی تصاویر شیئر کیں اور جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔ اس کے بعد ، گوہر کی دوست پریتی نےجمعہ کے روز انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی خبر دی۔اسی دوران والد کو آخری وداعی دیتے ہوئے گوہر خان کی جذباتی تصاویرسامنے آ گئیں۔ ان تصاویرمیں اس کے ساتھ کنبہ کے کئی دوسرے افراد بھی دیکھے جاسکتےہیں۔
 حال ہی میں ویرل بھیانی نےگوہر خان کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ گوہر نے اپنے والد کی آخری  رسومات کے سارے انتظامات کیےہیں۔گوہر خان اپنے والد کے آخری دیدار کیلئے پہنچیں تووہ سفید کپڑوں میں ملبوس تھیں اور اپنےچہرے کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گوہر خان کے والد کی آخری  رسومات بہت زیادہ لوگ شریک نہیں ہوںگے۔ کووڈ  ۱۹؍سے متعلق حفاظتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ،  گھروالوں کی موجودگی میں ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
 شادی کے فوراً بعدہی ،والدکو کھونے کی مایوسی گوہر کےچہرے پر دکھائی دیتی ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے اپنے والد کے لئے دعا کرنے کیلئےسوشل میڈیا کےذریعے ہر ایک سے اپیل کرتی نظر آئیں۔ گوہر نےشادی کی تصاویر کے ساتھ اپنے والد کی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ، جو اب ایک یادداشت بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK