Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوہر خان نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

Updated: December 05, 2020, 3:10 AM IST | Mumbai

رئلٹی شوبگ باس کےساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زیددربار سے۲۵؍دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

Zaid Darbar and Gauhar Khan. Photo: INN
زید دربار اور گوہر خان۔تصویر: آئی این این

رئلٹی شوبگ باس کےساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زیددربار سے۲۵؍دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے خود اعلان کیاتھاکہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کےساتھ شادی کرنے والی ہیں اوراب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کیلئےخصوصی طور پر ہندوستان آئیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ گوہر خان اور زید دربار پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں ۔واضح رہے کہ گوہر خان کو بگ باس کے سیزن ۱۴؍ کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہرخان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK