EPAPER
Updated: August 05, 2021, 12:45 PM IST | Agency | Mumbai
بگ باس۷؍ کی فاتح ، ماڈل اور اداکارہ گوہر خان اپنی شادی کے بعد سے مسلسل موضوع بحث ہیں۔ انہوں نے دسمبر ۲۰۲۰ء میں اسمٰعیل دربار کے بیٹےزید دربار سے شادی کی ہے۔ گوہر خان نے بگ باس ۷؍ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کی تعداد میں بہت اضافہ کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت فعال ہیں۔
بگ باس۷؍ کی فاتح ، ماڈل اور اداکارہ گوہر خان اپنی شادی کے بعد سے مسلسل موضوع بحث ہیں۔ انہوں نے دسمبر ۲۰۲۰ء میں اسمٰعیل دربار کے بیٹےزید دربار سے شادی کی ہے۔ گوہر خان نے بگ باس ۷؍ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کی تعداد میں بہت اضافہ کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت فعال ہیں۔ وہ اپنی زندگی سے متعلق اپ ڈیٹس شائقین کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھنے کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر فعالیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ وہ اکثر ریلزویڈیوز شیئر کرتی ہے۔ ان کے شوہر زید دربار بھی کچھ ریلز ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں۔ بدھ کے روز گوہر خان نے ایک شاندار ریلز ویڈیو بنایاہے ، جسے انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے وقف کیا ہے۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کئے گئےاس ویڈیو پوسٹ کے ساتھ ، گوہر نے لکھا ہے ’’آپ سوال پوچھیں ، میں جواب دوں گی۔‘‘اس کے بعد ، مداحوں کے سوالات اور اداکارہ کے جوابات ریلز ویڈیو میں متن کی شکل میں نظر آتے رہے۔ گوہر سے پہلا سوال پوچھا گیا ’’آپ کابچہ کب ہوگا؟‘‘ تو انہوں نے جواب دیا ’’جب اللہ تعالیٰ چاہیں گے۔‘‘دوسرا سوال پوچھا گیا کہ آپ سسرال والوں کے ساتھ کیوں نہیں رہتیں؟تو انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے اور زید نے اس بات کو منتخب کیا ہے جو ہمیں سوٹ کرتا۔‘‘تیسرے سوال کے طور پر ان سے پوچھا گیا کہ ’’آپ شادی کے بعد سے لگاتار کام کیوں کررہی ہیں؟‘‘اس پر گوہر نے بتایا کہ میں ۲۰؍سال سے کام کررہی ہوں اور ۸۰؍ سال کی ہونے تک کام کرتی رہوں گی۔ آخر میں انہوں نے مداحوں کو جیو اور جینے دو کا پیغام دیا ہے۔