EPAPER
Updated: October 07, 2021, 11:43 AM IST | Agency | Mumbai
ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور سیریل رامائن میں راون کا کردار نبھانے والے اروند ترویدی کا منگل کی رات انتقال ہو گیا
ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور سیریل رامائن میں راون کا کردار نبھانے والے اروند ترویدی کا منگل کی رات انتقال ہو گیا۔ان کی۸۲؍ برس تھی ۔ اروند ترو ید ی گزشتہ کئی سال سے بیمار تھے اور چند ماہ قبل ان کی صحت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ کل رات انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات بدھ کو ممبئی کے کاندیولی ویسٹ میں واقع دھانوکرواڑی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔
رامائن سیریل میں لکشمن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل لہری نے انسٹاگرام پر اروند کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ اروند بھائی اب نہیں رہے۔ ان کی روح کو سکون نصیب ہو۔ وہ میرے لیے والد کی طرح تھے۔‘‘ اروند ترویدی نے بی جےپی میں شمولیت اختیار کی تھی اور۱۹۹۱ء سے۱۹۹۶ء تک سابرکانٹھا سے رکن پارلیمنٹ رہے تھے۔