EPAPER
Updated: August 24, 2021, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا ڈراما سیریزآشرم۳؍میں بابی دیول کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظرآسکتی ہیں
بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا ڈراما سیریزآشرم۳؍میں بابی دیول کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظرآسکتی ہیں۔ بابی دیول کے آشرم اور آشرم۲؍کی کامیابی کے بعد پرکاش جھا کی کرائم ڈراما سیریز آشرم۳؍ میں ایشا گپتا بابی دیول کے پرچارک کا کردار ادا کریں گی ، جو سماج کے پسماندہ طبقے کے مسیحا کے طور پر ان کی شبیہ بنانے میں ان کی مدد کرے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم آشرم۳؍ کی شوٹنگ۱۰؍ ستمبر کو جے پور میں شروع ہونے والی ہے ، جس کے بعد ٹیم بھوپال روانہ ہوگی ، جہاں شوٹنگ نومبر کے پہلے ہفتے تک متوقع ہے۔