Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئر پورٹ پر بدنظمی، جوہی چاؤلہ کے حکام پر طنز کے تیر

Updated: November 15, 2020, 11:49 AM IST | Agency | Mumbai

نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے دبئی سے واپسی پر صحت کلیئرنگ کاؤنٹر پرگھنٹوں پھنسے رہنے پر ہوائی اڈے کی انتظامیہ پر طنز کے تیر چلادیئے۔جوہی چاؤلہ جو یو اے ای میں جاری آئی پی ایل کے میچوں میں شرکت کے بعد وطن واپس جارہی تھیں، انہیں ایئر پورٹ پر ہیلتھ کلیئرنس کے عمل کے دوران انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا۔

Juhi Chawla - pic : INN
جوہی چاولہ ۔ تصویر : آئی این این

نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے دبئی سے واپسی پر صحت کلیئرنگ کاؤنٹر پرگھنٹوں پھنسے رہنے پر ہوائی اڈے کی انتظامیہ پر طنز کے تیر چلادیئے۔جوہی چاؤلہ جو یو اے ای میں جاری آئی پی ایل کے میچوں میں شرکت کے بعد وطن واپس جارہی تھیں، انہیں ایئر پورٹ پر ہیلتھ کلیئرنس کے عمل کے دوران انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا۔
 انہوں نے ٹویٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی  جس میں وہ کئی درجن لوگوں کے درمیان کھڑی ہیں جو کئی گھنٹوں سے ملک میں داخلے کیلئے ہیلتھ کلیئرنس کے منتظر ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایئرپورٹ اتھاریٹی انڈیا (اے اے آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں بدانتظامی پر کڑی تنقید کی۔ویڈیو کے ساتھ کئے جانے والے ٹویٹ میں جوہی چاؤلہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام مسافر جہاز سے اترنے کے بعد گھنٹوں سے انتظار میں پھنسے ہوئے ہیں، ایک بعد ایک فلائٹ آرہی ہے، یہ حالت قابل افسوس بھی ہے اور شرمناک بھی۔انہوں نے حکومتی حکام اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ کلیئرنس پر مزید عہدیدار، عملہ اور کاؤنٹرس کا بندوبست کریں۔اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ نے اس ایئرپورٹ کا نام ظاہر نہیں کیا جس پر انہیں انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ ایئرپورٹ میں بدنظمی میں پھنسے مسافر اس صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کااظہار کررہے ہیں۔اداکارہ کی طنز اور التجا پر مبنی ٹویٹ پر اے اے آئی نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے پہلے معذرت کی اور کہا کہ ہم آپ کو پیش آنے والی تکلیف پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK