Inquilab Logo Happiest Places to Work

دیشا پٹانی نے ایک اسٹنٹ ویڈیو شیئر کیا

Updated: February 26, 2021, 1:40 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنا ایک اسٹنٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔دیشانے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ زبردست اسٹنٹس کررہی ہیں۔

Disha Patani. Picture:INN
دیشا پٹانی۔تصویر :آئی این این

اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنا ایک اسٹنٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔دیشانے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ زبردست اسٹنٹس کررہی ہیں۔ ویڈیو میں ، دیشا بیک فلپس ، کارٹ ویل ، فلپس اور سوئگنگ اسٹنٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔دیشا کےاسٹنٹ کو دیکھ کر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی اس بارے میں تبصرہ کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔انہوں نے کہا، واہ! کاش میں یہ کرسکتا۔ دیشا کے اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح بھی بہت پرجوش ہیں۔شائقین تبصرے کرکے اس ہدایت کے اسٹنٹ کی مستقل تعریف کر رہے ہیں۔دیشا پٹانی سلمان خان اسٹارر فلم ’رادھے‘ میں کام کرتی نظر آئیںگی۔سلمان اور دیشا اس سے قبل فلم ’بھارت‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔’رادھے‘ رواں سال عید۲۰۲۱ءکے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK