Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھرمیندر کو سادھنا کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے کا افسوس

Updated: May 18, 2021, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کےہی مین دھرمیندر کو سادھناکےساتھ زیادہ کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔ دھرمیندر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ دھرمیندرنےاداکارہ سادھنا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اس تصویر میںدونوں مسکراتے ہوئے دکھائی دےرہےہیں اوراس تصویر میں دونوںنے ہاتھوں میں ڈرنک پکڑی ہوئی ہے

An old photo shared by Dharmendra.Picture:INN
دھرمیندر کے ذریعہ شیئر کی گئی ایک پرانی تصویر۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کےہی مین دھرمیندر کو سادھناکےساتھ زیادہ کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔ دھرمیندر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ دھرمیندرنےاداکارہ سادھنا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اس تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے  دکھائی دےرہےہیں اوراس تصویر میں دونوںنے ہاتھوں میں ڈرنک پکڑی ہوئی ہے۔دھرمیندر جہاں  سوٹ میں نظر آرہے ہیں وہیں سادھنااس وقت کی  پسندیدہ آؤٹ فٹ ساڑی پہنی ہوئی ہیں ۔ دھرمیندرنےتصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا ’’سادھناایک نہایت ہی شاندار فنکارہ اور بہترین  شخصیت۔افسوس ، میں ان کے ساتھ ایک ہی فلم کرپایا۔ کچھ روز پہلے ہی دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیاتھی۔یہ ویڈیو دلیپ کمار کی فلم’فٹ پاٹھ‘کا تھا۔ اس ویڈیوکےساتھ دھرمیندر نےلکھا تھا،  ۱۹۵۲ءمیںجوہورہاتھا،آج بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔ اس کےساتھ ہی دھرمیندر نےدوائیوںکی کالابازاری کرنے والوںپرسخت تنقید کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK