Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورونا سے متعلق خبریں سن کر دھرمیندر افسردہ ہوجاتے ہیں

Updated: April 16, 2021, 12:16 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ’ہی مین‘ دھرمیندر کورونا وائرس کی خبر سن کر افسردہ ہوجاتے ہیں۔عالمی وبا کوروناکے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے پوری دنیا پریشان ہے۔

Dharmendra. Picture:INN
دھرمیندر۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے ’ہی مین‘ دھرمیندر کورونا وائرس کی خبر سن کر افسردہ ہوجاتے ہیں۔عالمی وبا  کوروناکے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے پوری دنیا پریشان ہے۔دھرمیندر اکثر فارم ہاؤس جاتے رہتے ہیں، جہاں وہ سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں اور بہتر زندگی گزارتے ہیں۔ وہ اکثرشائقین کیلئےاپنے ویڈیوز   شیئرکرتےرہتےہیں۔ ان ویڈیوزمیں کبھی جانور دکھائی دیتےہیں توکبھی ان کے ساتھ کام کرنے والے نظر آتے ہیں۔دھرمیندرنےسوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیوشیئر کیا ہے۔ انہوں  نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح کورونا  کے دوران بڑھتی ہوئی مایوسی کو دور کررہے ہیں۔دھرمیندر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’بڑھتے ہوئےکورونا وائرس کی خبر سن کر دل مایوس ہو جاتا ہے... تویہاںچلاآتاہوں۔پلیزپلیز ٹیک کیئر۔‘‘ویڈیو میں   وہ گائےاوراس کےبچھڑے کو پیار اور بوسہ دیتے ہوئےنظر آرہے ہیں۔ دھرمیندر نے بتایا کہ یہ ان کا کنبہ ہے ، یہاں آکر ان کو بہت خوشی ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK