EPAPER
Updated: December 17, 2021, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جہاں اچانک شادی کرکے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا وہیں اب فلم انڈسٹری کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سناکر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے والے ہیں۔رنبیر اور عالیہ کے پرستار شدت کے ساتھ دونوں کے ایک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر۲۰۲۲ء یا پھر جنوری۲۰۲۳ء تک ہونے کا امکان ہے۔عالیہ بھٹ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق دونوں ہی نہیں چاہتے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اس لیے عالیہ اور رنبیر ممبئی میں چند قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ شادی کے لیے طویل سفر نہیں کرسکتے اس لیے دونوں ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ہی شادی کریں گے۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے لیے ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈ اینڈس کو حتمی شکل دے دی ہے۔