EPAPER
Updated: November 26, 2020, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai
امریکہ میں ہر سال ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس میں سب سے بڑا ایوارڈ نیٹ فلیکس پر جاری ہونے والی گینگ ریپ کے جرم پر بنائی گئی ویب سیریز’دہلی کرائم‘ کو دے دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہےکہ کسی ہندوستانی ویب سیریز کو اتنا بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے، اس سے قبل ہندوستان سیریز اور فلموں کو عالمی ایوارڈس کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس میں امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو کو بھی خصوصی فاؤنڈرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
امریکہ میں ہر سال ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس میں سب سے بڑا ایوارڈ نیٹ فلیکس پر جاری ہونے والی گینگ ریپ کے جرم پر بنائی گئی ویب سیریز’دہلی کرائم‘ کو دے دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہےکہ کسی ہندوستانی ویب سیریز کو اتنا بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے، اس سے قبل ہندوستان سیریز اور فلموں کو عالمی ایوارڈس کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس میں امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو کو بھی خصوصی فاؤنڈرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شوبز ویب سائٹ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلیویژن آرٹ اینڈ سائنسز کی جانب سے ہر سال دئیے جانے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس میں مجموعی طور پر۱۲؍کیٹیگریز میں ایوارڈس دئیے گئے۔ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس میں `بہترین ڈراما سیریز کا ایوارڈ گزشتہ برس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی گینگ ریپ کی سیریز’دہلی کرائم‘کو دیا گیا۔دہلی کرائم کی کہانی۲۰۱۲ء میں دارالحکومت نئی دہلی میں بس میں گینگ ریپ کے بعدبدترین تشدد کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ مذکورہ گینگ ریپ واقعہ کے بعد ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس تقریب کا انعقاد آن لائن کیا گیا، جس میں بہترین کامیڈی کا ایوارڈ نیٹ فلیکس کی ہی سیریز نو باڈی لکنگ کو دیا گیا۔یاد رہے کہ بہترین فلم یا منی سیریز کا ایوارڈ برطانوی فلم ریسپانسیبل چائلڈ کو دیا گیا، اسی طرح بہترین اداکار کا ایوارڈ اسی فلم کے اداکار بلی برات کو دیا گیا۔