EPAPER
Updated: May 28, 2021, 3:37 PM IST | Agency | Mumbai
بھارت بھوشن کی اداکاری سے سجی فلم’بیجو بائورا‘ کے ری میک میں دپیکا کو پھر موقع دیا جائے گا
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پھر سے کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔دیپکا پڈوکون، بھنسالی کے ساتھ ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں کام کر چکی ہیں۔ دپیکا ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کر سکتی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ بنا رہے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کا اگلا پروجیکٹ ’بَیجو باورا ہے۔ یہ فلم۱۹۵۲ءمیں بنی بَیجو باورا کی ریمیک ہے۔ بیجو باورا میں بھارت بھوشن اور مینا کماری نے اہم کردار اد کئے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم ’بیجو باورا‘ کے لیے بھنسالی نے دپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا ہے۔ یہ کردار ڈکیت کوین روپمتی کا ہے۔ اس سے قبل فلم بیجو باورا میں ڈکیت کوین روپمتی کا کردار کلدیپ کور نے ادا کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھنسالی اور دپیکا کے درمیان پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت ہو چکی ہے۔ اگر سب کچھ درست رہا تو دپیکا ایک بار پھر بھنسالی کی فلم میں کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔