EPAPER
Updated: October 23, 2021, 12:42 PM IST | Agency | Mumbai
اسپورٹس ویئر کمپنی اڈیڈاس نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے
اسپورٹس ویئر کمپنی اڈیڈاس نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نےیہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دپیکا پڈوکون اڈیڈاس کے ساتھ مل کر جسمانی اور جذباتی دونوں فٹنس پر کام کریں گی جس کے لیے دونوں فریق پرعزم ہیں ۔ کھیل اداکارہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ وہ پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں ۔ اب دپیکا اور اڈیڈاس دونوں مل کر تال میل پیدا کریں گے کیونکہ دونوں مشترکہ اقدار پرکام کرتےہیں۔اڈیڈاس نے پوری دنیا کی خواتین کھلاڑیوں اور شراکت داروں کومتحد کیا ہے ، جس میں دپیکا پڈوکون کے شامل ہونے سے خواتین کے لیے کھیل کو جمہوری بنانا اور تنوع کو فروغ دینا ایڈیڈاس کے لیے آسان ہو گا ۔ پڈوکون جیسی محرک قوتوں کا اس میں بڑا تعاون ہو گا ۔