Inquilab Logo Happiest Places to Work

دبنگ اسٹار سلمان خان نے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں سالگرہ منائی

Updated: December 28, 2020, 4:41 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نےپنویل میںواقع فارم ہاؤس میںاپنی ۵۵؍ ویں سالگرہ منائی ۔ سلمان کا یوم پیدائش ۲۷؍ دسمبر ہے۔

Salman Khan.Picture :INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نےپنویل میںواقع فارم ہاؤس میںاپنی ۵۵؍ ویں سالگرہ منائی ۔ سلمان کا یوم پیدائش  ۲۷؍ دسمبر ہے۔ اس موقع پر ٹویٹرپر ان کے مداحوں  نے انہیںپےدرپے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ پنویل کے اپنے فارم ہاؤس  میںانہوں نے انتہائی قریبی لوگوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ہر سال سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں ان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو جاتی ہے اور  اس موقع پر لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر ہوتے ہیں۔تاہم اس سال سلمان خان کی سالگرہ کچھ مختلف  رہی اور انہوں نے اس حوالے سے اپنی رہائش گاہ کے باہر نوٹس بھی آویزاں کیا ۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس سال سلمان خان نے اپنے اپارٹمنٹس کے باہر ایک نوٹس لگایا  اور بتایا ہے کہ وہ گھر پر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مداحوں سے باہر ہجوم کی شکل میں نہ کھڑے ہونے اور سماجی فاصلے کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK