EPAPER
Updated: March 26, 2021, 2:00 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سنون نے اپنے والد کو انتہائی پر سکون شخص قرار دیا ہے۔اداکارہ کریتی سنون نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد راہل سنون کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سنون نے اپنے والد کو انتہائی پر سکون شخص قرار دیا ہے۔اداکارہ کریتی سنون نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد راہل سنون کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ لی گئی بچپن کی کچھ یادگارتصاویر شیئر کیں ہیں اور اپنےپوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس شخص کو سالگرہ مبارک جس سے میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں!!‘‘کریتی سنون نےاپنے والد کے لیے مزید لکھا ہے کہ آپ نے۳؍ضدی، سرپھری اور بچکانہ فطرت کی خواتین کو بہت پیار اور صبر سے قابو کیا ہے! آپ اس پر انعام کے حقدار ہیں! انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتےہوئےمزیدلکھاکہ میری چھوٹی سے چھوٹی چیز کا خیال رکھنے والےمیرےپاپا، گھر کی سب سے پرسکون شخصیت ہیں۔اداکارہ نے والد سے اپنی محبت کا اظہارکرتےہوئے لکھا ہے کہ آپ دنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں۔