EPAPER
Updated: February 01, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai
اداکارہ اور ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا۳۱؍ جنوری ۲۰۲۲ء کو ۴۴؍ سال کی ہو گئیں۔ سنیما اسکرین سے دور، امریتا اب اپنی ذاتی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں
اداکارہ اور ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا۳۱؍ جنوری ۲۰۲۲ء کو ۴۴؍ سال کی ہو گئیں۔ سنیما اسکرین سے دور، امریتا اب اپنی ذاتی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جب کہ اتوار کی رات گئے، برتھ ڈے گرل نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ زبردست پارٹی کی۔ اس پارٹی میں کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑہ اور ملیکابھٹ بھی پہنچی تھیں۔سوشل میڈیا پرسالگرہ کی تقریبات کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجن کپور بھی دوستوں کے اس حلقے میں شامل ہونے آئے تھے۔
کرینہ کپور نےپارٹی کی کئی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں جہاں گرل گینگ نے سالگرہ کا کیک لے کر پوز دیا ہے وہیں ہر کوئی امریتا اروڑہ سے پیار کررہا ہے۔ ایک تصویر میں سبھی نے دلکش انداز میں سالگرہ کی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔ تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا، `میری ’بی ایف ایف‘ کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔ ملائکہ نے بھی جشن کی تصاویرشیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’ہمارے گینگ کی گلو… میری پیاری چھوٹی بہن کو سالگرہ مبارک ہو۔‘‘