Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں نے کبھی باکس آفس پرفلم کی کامیابی کےبارےمیں سوچ کراسکرپٹ کا انتخاب نہیں کیا

Updated: December 16, 2021, 12:36 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی باکس آفس کلیکشن کی بنیاد پر فلم کا انتخاب نہیں کرتے

Ayushmann Khurrana. Picture:INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی باکس آفس کلیکشن کی بنیاد پر فلم کا انتخاب نہیں کرتے۔آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی فلم ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘  سے متعلق موضوع بحث ہیں ۔ آیوشمان کی یہ فلم بھی ان کی دیگر فلموں کی طرح ایک حساس موضوع پر بنائی گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آیوشمان فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ رِسک لینے والے اداکار بھی ہیں۔ آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے:’’  میںنے کبھی باکس آفس پر فلم کی کامیابی کے بارے میں سوچ کر اسکرپٹ کا انتخاب نہیں کیا۔‘‘ آیوشمان کھرانہ نے مزید کہا:’’وکی ڈونر  میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے میں نے عام طور پر ایسی فلموں کا انتخاب کیا ہے جنہیں سماجی نقطۂ نظر سے غیر روایتی یا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں ایسی فلمیں ہندوستان کیلئے ضروری ہیں۔ ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ میری فلمی کریئر  کی  ایسی ہی ایک فلم ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔‘‘  ان کے بقول:’’ کسی بھی اسکرپٹ کا انتخاب کرتے وقت میں کوئی رِسک لینے سے نہیں ہچکچاتا اور صرف کہانی پر توجہ دیتا ہوں۔ میں اپنی فلموں کے ذریعے ملک گیر بحث چھیڑنا پسندکرتا ہوںاور  یہ نہیں سوچتا کہ میری فلم باکس آفس پر کتنا بزنس کرے گی؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK