EPAPER
Updated: December 28, 2021, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai
اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے آیوشمان کھرانہ اپنی فلموں کے تعلق سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ اپنی فلموں کے تعلق سے سوشل میڈیا پر بھی اپڈیٹ دیتے رہتے ہیں
اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے آیوشمان کھرانہ اپنی فلموں کے تعلق سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ اپنی فلموں کے تعلق سے سوشل میڈیا پر بھی اپڈیٹ دیتے رہتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں ڈائریکشن کے شعبہ میں ڈیبیو کرنے والوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔آیوشمان کھرانہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں نئے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنا پسند ہے کیوںکہ وہ خطرہ اٹھانے میں گھبراتے نہیں۔میری آدھی سے زیادہ فلمیں نئے ڈائریکٹروں کے ساتھ ہی ہیں اور آئندہ آنے والی ۲؍فلمیں ’ڈاکٹر جی‘ اور ایکشن ہیرو‘ کے ڈائریکٹر انوبھوتی کشیپ اور انیردھ گنپتی ہیں وہ بھی پہلی بار کوئی فلم ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔کھرانہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی اور فلموں کے تعلق سے ہمیشہ پُر جوش رہتے ہیں اور وہ زندگی میں خطرہ اٹھانے کےلئے تیار رہتے ہیں۔یاد رہ کہ آیوشمان کھرانہ نے شوجیت سرکار کے ہدایت کاری میں بنی فلم’وکی ڈونر‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شوجیت سرکار کی بحیثیت ڈائرکٹر یہ پہلی فلم تھی۔آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ’ڈاکٹر جی‘ ایک کامیڈی ڈراما فلم ہے جس میں وہ ڈاکٹر کے رول میں نظر آئیںگے۔جنگلی پپکچرس کے ذریے یہ فلم ریلیز کی جائےگی۔اس فلم میں آیوشمان کے علاوہ رکول پریت سنگھ اور شیفالی شاہ بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔یہ فلم ۱۷؍جون ۲۰۲۲ء کو تھیٹروں میں ریلیز کی جائےگی۔