Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارون گوول اوہ مائی گاڈ ۲ ؍میں رام کے اوتار میں

Updated: October 20, 2021, 12:00 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ارون گوول اوہ مائی گاڈ۲؍ میں بھگوان رام کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ رامانند ساگر کے ٹی وی شو رامائن میں بھگوان رام کے کردار کے لیے مشہور ارون گوول ایک بار پھر بھگوان رام کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔

Ram Govil will once again appear in the role of Ram.Picture:INN
رام گوول ایک بار پھر رام کے کردار میں نظرآئیں گے۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار ارون گوول اوہ مائی گاڈ۲؍ میں بھگوان  رام کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ رامانند ساگر کے ٹی وی شو رامائن میں بھگوان رام کے کردار کے لیے مشہور ارون گوول ایک بار پھر بھگوان رام کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ ارون گوول `اوہ مائی گاڈ کے سیکوئل میں بھگوان رام کا کردارنبھائیں گے۔ `اوہ مائی گاڈ۲؍ کو اشون وردے اور اکشے کمار  پروڈیوس کررہے ہیں  جب کہ فلم کے ہدایت کار امیت رائے ہیں ۔  بتایا جارہا ہے کہ اکشے کمار فلم میں ارون گوول کو بھگوان رام بنانے کے لیے کافی پرجوش تھے۔ `اوہ مائی گاڈ۲؍  میں پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ فلم `اوہ مائی گاڈ  جہاں مذہبی جنونیت اور توہم پرستی پر مبنی تھی وہیں `اوہ مائی گاڈ ۲؍ ہندوستانی تعلیمی نظام پر مبنی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK