EPAPER
Updated: May 12, 2021, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai
کشور کمار کے بیٹے امیت کمار کو گزشتہ ہفتے `انڈین آئیڈول۱۲؍ میں مدعو کیاگیا تھا ۔ شو میں تمام شرکاء نے کشور کمار کے گیت گائے۔
کشور کمار کے بیٹے امیت کمار کو گزشتہ ہفتے `انڈین آئیڈول۱۲؍ میں مدعو کیاگیا تھا ۔ شو میں تمام شرکاء نے کشور کمار کے گیت گائے۔ شو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیایوزرس یہ کہتے ہوئے دیکھے گئے کہ مقابلے کے شرکاء ان کے گانوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکے۔ لیکن کشور کمار کے بیٹے امیت کمار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس کے پیچھے پورا معاملہ کیا ہے۔
کشور کمار جیسا کوئی بھی نہیں گا سکتا :امیت کمار
امیت کمار نےانٹرویومیں کہا کہ `مجھے معلوم ہے کہ لوگ اس ایپی سوڈ کے تعلق سے کافی برہم ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ کوئی بھی کشور کمار کی طرح نہیں گا سکتا۔ میں نے وہی کیا جو مجھے بتایا گیا تھا۔ مجھے شو میں ہر ایک کی تعریف کرنے کو کہا گیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو بھی گائے گا ، اس کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی کہ کیونکہ یہ کشور دا کو خراج عقیدت ہوگا۔ میں نے سوچا کہ یہ میرے والد کیلئے خراج عقیدت ہوگالیکن وہاں پہنچ کر میں نے وہی کیا جو مجھے بتایا گیا تھا۔
منتظمین نے مجھے اتنے پیسے دئیے جتنے مانگے تھے
امیت کمار نے مزید بتایا کہ سب کو پیسوں کی ضرورت ہے۔ میرے والد بھی پیسوں کے بارے میں بے چین تھے۔ شو کے منتظمین سے میں نے جتنا معاوضہ مانگا تھا انہوں نے دیا ۔ ہاں ، لیکن میں یہاں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ اگر اگلی بار وہ کشور کمار جیسی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تو انہیںمعیار کا خیال رکھنا چاہئے ۔ میں خودشو پرشرکاء کے پرفارمنس کو انجوائے نہیںکرسکا تھا ۔ `