EPAPER
Updated: November 25, 2021, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai
سپر اسٹار اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان کی اداکاری والی فلم ’اترنگی رے ‘ کافی عرصے سے زیر بحث تھی اور مداح اس کے ٹریلر کا انتظار کررہے تھے
سپر اسٹار اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان کی اداکاری والی فلم ’اترنگی رے ‘ کافی عرصے سے زیر بحث تھی اور مداح اس کے ٹریلر کا انتظار کررہے تھے۔آج اس فلم کا زبردست ٹریلر ریلیز ہوا لیکن اس وقت اس فلم کے تمام کرداروں کی پہلی جھلک سامنے آچکی ہیں۔ تمام ستاروں کی دمدارجھلکیاں موشن ویڈیوز کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔ اس میں اکشے کمار۳؍ مختلف روپ میں نظر آ رہے ہیں، دھنش اور سارہ علی خان بھی ۳؍ نئے روپ میں حیرت انگیز نظر آتے ہیں۔ پہلی تصویر میں اکشے کمار ڈھولک بجاتے نظر آرہے ہیں تو کہیں وہ شہنشاہ کی طرح نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے آپ نے اکشے کمار کو ایسے کردار میں شاید ہی دیکھا ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب ناظرین اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان تینوں کو پہلی باراسکرین پر دیکھیں گے۔ تینوں کے مداح اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ فلم کسی حد تک راجھانا کی یاد دلاتی ہے۔ سارہ علی خان اس فلم میں دھنش کی بیوی کے کردار میں ہو سکتی ہیں لیکن فلم میں دلچسپ موڑ تب آتا ہے جب سارہ علی خان کو اکشے کمار سے پیار ہو جاتا ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار ایک لاپرواہ شخص کا کردارادا کررہے ہیں۔ اکشے کمار ایک بار پھر ایک مختلف کردار کے ساتھ دھوم مچاتے نظر آنے والے ہیں۔ کام کے معاملے میں اکشے کمار پرتھوی راج، رام سیتو، بچن پانڈے اور گورکھا جیسی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ان فلموں میں وہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں۔