EPAPER
Updated: June 25, 2021, 11:26 AM IST | Agency | Mumbai
کارتک آرین کو فلم سے نکالے جانے کے بعد اکشے کمارکا انتخاب ممکن
بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار دوستانہ۲؍ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر اپنی سپر ہٹ فلم دوستانہ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔پہلےکارتک ارین کوفلم دوستانہ۔۲؍ کیلئے منتخب کیا گیاتھا۔کارتک کےفلم سے باہر ہونے کے بعدفلمساز اس فلم کے لئے ایک نیا چہرہ تلاش کر رہے ہیں۔ایسا کہا جارہا ہے کہ کرن جوہراس فلم میںکارتک کی جگہ اب اکشے کمار کو لینے جارہے ہیں۔یہ بھی کہاجارہا ہے کہ اکشے نے فلم دوستانہ۔۲؍ کیلئےہامی بھرلی ہے حالانکہ ان دنوں اکشے اپنے دوسرے پروجیکٹس میں مصروف ہیں ، اسی وجہ سے وہ اس فلم کی شوٹنگ۲۰۲۲ءمیں شروع کرسکتے ہیں۔