Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار اور سارہ علی خان کی فلم ’اترنگی رے‘ کی تاج محل کے احاطےمیں شوٹنگ

Updated: December 24, 2020, 10:30 AM IST | Agency | Agra

اداکارہ سارہ علی خان اور اکشے کمار تاج محل کے احاطے میں شوٹنگ کیلئے پہنچےتو ان کی ایک جھلک پانے کیلئے مداحوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی۔

Akshay Kumar And Sara Ali Khan.Picture :INN
اکشے کماراور سارہ علی خان ۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ سارہ علی خان اور اکشے کمار تاج محل کے احاطے میںشوٹنگ کیلئے پہنچےتو ان کی ایک جھلک پانے کیلئے مداحوں کی بھیڑاکٹھا ہوگئی۔ اکشے کماراور سارہ علی خان کی ’اترنگی رے’ فلم آرہی ہے اور اسی فلم کی شوٹنگ کا کچھ حصہ تاج محل پر دکھایا جاناہے۔ لہٰذا پیر کو تاج محل احاطے میں شوٹنگ ہوئی۔ تاج محل پر شوٹنگ صبح سے شروع ہوئی اور دوپہربعد تک جاری رہی ۔ حالانکہ شوٹنگ کے دوران کسی کو نزدیک نہیں جانے دیا گیا۔لیکن تاج محل پہنچے سیاح سارہ علی خان اور اکشے کمار کی ایک جھلک پانے کے لئے بے قرار ضرور دکھائی دیئے۔ تاج محل اور تاج محل کے آس پاس فلم کے کئی مناظر شوٹ کئے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں نصیرالدین شاہ بھی کردار نبھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ہند کے ہیرو دھنش بھی اپنے کردار کے جلوے بکھیریں گے۔ فلم کی شوٹنگ تاج محل پر ختم ہوگئی ہے، لیکن ابھی بھی کئی جگہ پر اس فلم کی مزید شوٹنگ کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار، سارہ علی خان، نصیرالدین شاہ اور دھنش اتوار کی شام کو ہی آگرہ پہنچ گئے تھے۔ شام کو ہی سارہ علی خان تاج محل کا دیدار کرنا چاہتی تھیں، لیکن کورونا کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد پر لگی پابندی کی وجہ سے انہیں انٹری نہیں ملی۔آگرہ میں ان دنوں کئی فلموں کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK