EPAPER
Updated: January 08, 2022, 12:42 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور ۲۰۲۲ء میں بہت مصروف رہنے والے ہیں اور اپنے پرفارمنس سے شائقین کو دل جیتنے والے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور ۲۰۲۲ء میں بہت مصروف رہنے والے ہیں اور اپنے پرفارمنس سے شائقین کو دل جیتنے والے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے ’دی نائٹ منیجر ‘ کے ری میک اور تھاڈم کے ری میک کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کے ذرائع نےبتایا ’’آدتیہ رائے کپور نے شوٹنگ کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کرلیا ہے۔ انہوں نے دونوں پروجیکٹس پر کام شروع کردیا ہے اور وہ جلد ہی ان دونوں فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس ماہ وہ ان دونوں فلموں کی شوٹنگ طویل وقت تک کرنے والے ہیں۔فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کیلئے وہ رات کےشیڈول میں بھی کام کررہے ہیں۔‘‘خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے وہ زیادہ کام نہیں کرسکے تھے اور اب وہ نئے عزم کے ساتھ نئے سال میں اچھی شروعات کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔