EPAPER
Updated: February 20, 2020, 9:52 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کی فلم ’ملنگ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس نے باکس آفس پر تقریباً ۵۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کی فلم ’ملنگ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس نے باکس آفس پر تقریباً ۵۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
آدتیہ اس فلم میں ’گرے شیڈ‘ والے رول میں نظر آئے ہیں۔ آدتیہ رائے کپور نے کہا کہ فلم افتتاحی کاروبار سے وہ خوش ہیں اور ناظرین انہیں ایکشن ہیرو کے طور پر قبول کر رہے ہیں۔
آدتیہ نے کہا کہ وہ ایکشن اور رومانس دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور اس طرح کی فلموں میں کام کرنا انہیں اچھا لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سامعین کے ردعمل سے بھی انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ آدتیہ رائے کپور اس سال ’لوڈو‘ اور ’سڑک۔۲‘ میں بھی نظر آئیں گے۔