EPAPER
Updated: February 10, 2020, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور فلم ’سڑک۔۲‘ میں مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ آدتیہ رائے کپور ان دنوں فلم ’سڑک۔۲‘ میں پہلی مرتبہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں کام کر رہے ہیں۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور فلم ’سڑک۔۲‘ میں مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ آدتیہ رائے کپور ان دنوں فلم ’سڑک۔۲‘ میں پہلی مرتبہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں کام کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ ایک طویل عرصہ بعد ’سڑک۔۲‘ سے ہدایتکاری کے میدان میں واپس آ رہے ہیں۔ اس فلم میں آدتیہ رائے کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ ، سنجے دت اور پوجا بھٹ کےبھی اہم کردار ہیں۔ آدتیہ رائے کپور نے کہا کہ ’’عالیہ نے مجھے بتایا کہ ان کے والد کام کے سلسلے میں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ میں نے عالیہ سے فوراً ہاں کہہ دی اس کے بعد بھٹ صاحب نے مجھ سے ’سڑک۔۲‘ کے بارے میں بات کی اور میں نے وہیں اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی کیوں کہ میں ایسا موقع گنوانا نہیں چاہتا تھا۔ میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کام کر رہا ہوں۔‘‘