EPAPER
Updated: October 06, 2020, 11:10 AM IST | Agency | Mumbai
جنوبی ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق تمنا شوٹنگ کےسلسلےمیں حیدرآباد میں تھیں، تبھی ان میں کورونا انفیکشن کی علامت دکھائی دیں۔
جنوبی ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق تمنا شوٹنگ کےسلسلےمیں حیدرآباد میں تھیں، تبھی ان میں کورونا انفیکشن کی علامت دکھائی دیں۔ انہیں حیدرآباد میں ہی ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ دوائیں لی تھیں اور ماہرین کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا تھا۔اس سےپہلے اگست میںتمنا نےاپنے والدین کے کوروناسےمتاثر ہونےکےبعداپنی بھی جانچ کرائی تھی۔ حالانکہ اس دوران ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ تمناکےکورونا پازیٹیو ہونےکی رپورٹ آنےکے بعدشائقین تشویش میں ہیں اورسبھی نے ٹویٹرپر ’گیٹ ویل سون‘ کے پیغام پوسٹ کئے ہیں۔تمنا ’ہمت والا، ہم شکل، باہوبلی،دی بگننگ اورباہوبلی: دی کنکلیوژن ‘جیسی فلمیں کی ہیں۔ان کی آنے والی فلموں میں تیلگو فلم’سیٹی مار‘ اور ہندی فلم ’بول چوڑیاں‘ شامل ہیں۔