EPAPER
Updated: December 17, 2020, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai
اداکارہ کنگنا رناوت نے ریتک روشن کو روتو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک افیئر کے لیے کب تک آنسو بہاتا رہے گا۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں
اداکارہ کنگنا رناوت نے ریتک روشن کو روتو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک افیئر کے لیے کب تک آنسو بہاتا رہے گا۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کبھی وہ اقرباپروری کے تعلق سے بیان بازی کرتی ہیں تو کبھی اُدھو ٹھاکرے سرکار کے خلاف ہی بیانات دے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ملک کے احتجاجی کسانوں سے متعلق متنازع ٹویٹ کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ دوسری جانب کنگنا رناوت کے ریتک روشن کیساتھ تنازع سے کون واقف نہیں جس میں انہوں نے اداکار کو اپنا سابق عاشق قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ریتک نے۲۰۱۶ء میں اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں اب پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اداکار ریتک روشن کے وکلا کی جانب سے درخواست کے بعد ۲۰۱۶ء میںریتک روشن کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر سائبر سیل سے کرائم برانچ منتقل کردی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ ۱۴۔۲۰۱۳ء کے درمیان انہیں کنگنا رناوت کی آئی ڈی سے سیکڑوں ای میل ملے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریتک روشن کا رونا دوبارہ شروع ہوگیا، ہمارے بریک اپ اور ریتک کی طلاق کو کئی سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی اسی جگہ کھڑا ہے جب کہ میں حوصلہ کرکے اپنی زندگی میں کچھ امید پیدا کرتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہوں تو اس نے پھر سے یہ ڈرامہ شروع کردیا۔ انہوں نے ریتک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے سے افیئر کے لیے کب تک روئے گا۔ واضح رہےکہ اداکارہ کنگنا رناوت خود یہ اعتراف کرچکی ہیں ریتک روشن سے تنازع کی وجہ سے ان کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور ان کے ساتھ قانونی جنگ نے ان کے پیشے اور خواہشات کو ٹھیس پہنچائی۔ n