EPAPER
Updated: January 11, 2022, 12:24 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن اور ہدایتکار کرن جوہر کو۹۰ء کی دہائی کے سنہرے دن یاد آگئے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن اور ہدایتکار کرن جوہر کو۹۰ء کی دہائی کے سنہرے دن یاد آگئے۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنویر سنگھ کے کوئز شو’دی بگ پکچر‘ کا ٹریلر شیئر کیا گیا ہے۔ کاجول اور کرن جوہر نےحال ہی میں ایک ساتھ اداکار رنویر سنگھ کے کوئز شو کے فِنالے میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی ان دونوں بڑی شخصیات نے رنویر سنگھ کے ساتھ مل کر اپنی ہٹ فلموں ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم ‘ کے کچھ مشہورمناظر اور گانوں کو نئے انداز میں پیش کرکے اپنے سنہرے ماضی کی یادوں کو تازہ کردیا۔ دوسری جانب کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس شو کے کیمرے کے پیچھے کے مناظر شیئر کیے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا ’’اُنہوں نے پیاری کاجول کے ساتھ مل کر’دی بگ پکچر‘میں رنویر سنگھ کےہمراہ ایک زبردست دھماکہ کیا۔‘‘ اُنہوں نے مزید لکھا ’’یقینی طور پر آپ کےسامنے بہت ساری پرانی یادیں آرہی ہیں۔‘‘ اداکارہ کاجول نے بھی اس شو کے ٹریلر کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔