Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان اپنے خاندان کو بڑی اہمیت دیتے ہیں

Updated: March 15, 2020, 11:13 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر اپنے خاندان سے بڑی محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اکثر و بیشتر اپنے خاندان والوں کی تصویریں جاری کرتے رہتے ہیں۔

Aamir Khan and Kiran Rao - Pic : INN
عامر خان اور کرن راؤ ۔ تصویر : آئی این این

 اس سے قبل انہوں نے اپنے والد فلمساز طاہر حسین کی برسی کے موقع پر اپنے والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر جاری کی تھی۔ طاہر حسین ’کارواں‘، ’انامیکا‘، ’مدہوش‘ اور ’زخمی‘ جیسی فلموں کے فلمساز کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ بالی ووڈ میں طاہر حسین کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ عامر خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اور کئی یادگار تصویریں ہیں جن میں کسی میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ، کسی میں اپنی بہنوں کے ساتھ، کسی میں اپنے ماں اور باپ دونوں کے ساتھ، کسی میں اپنے بھائی کے ساتھ تو کسی میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں تو وہ اپنی بیوی کرن راؤ خان اور سابقہ بیوی رینا دونوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK