EPAPER
Updated: June 11, 2021, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai
دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر مبنی فلم ’نیائے: دی جسٹس‘ کی ریلیز پر روک لگانے کی اپیل کے سلسلے میں دائر کردہ عرضی کو جمعرات کو خارج کردیا ۔
دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر مبنی فلم ’نیائے: دی جسٹس‘ کی ریلیز پر روک لگانے کی اپیل کے سلسلے میں دائر کردہ عرضی کو جمعرات کو خارج کردیا ۔دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو نرولا نے سشانت سنگھ راجپوت کے والدکرشن کشور سنگھ کی عرضی خارج کی حالانکہ عدالت نے فلم پرڈیوسرز کو رائلٹی ، لائسنسنگ ، پرو لائسنسنگ اور فلم سے ہونے والے منافع کی تمام تفصیلات جوائنٹ رجسٹرار کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلم میں اپنے بیٹے کا استعمال ہونے سے سشانت سنگھ کے والد کو اعتراض تھا ۔انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ لوگ ان کے بیٹے کی موت کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ عرضی میں یہ بھی دلیل دی گئی کہ فلم ساز صورتحال کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کی فلم ، ویب سیریز، کتاب، انٹرویو اور دیگر مواد کی پبلی کیشن سے ان کے بیٹے کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ درخواست گزار نے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ذہنی طور پر پریشان کرنے کے لئے۲؍کروڑ روپے بطور معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ اپریل میں مختلف فلم سازوں سے متعلقہ عرضی پر اپنا موقف رکھنے کے لئے کہا تھا۔ سشانت راجپوت کی زندگی پر مبنی دیگر آنے والی فلموں میں `’سوسائیڈ یا مرڈر : اے اسٹار واز لاسٹ‘ ` ، `’ششانک‘ اور ایک نامعلوم پروجیکٹ شامل ہیں۔