EPAPER
Updated: October 03, 2020, 5:04 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں مشہور اداکار مکیش کھنہ کے مشہور و معروف کردار والے سیریل’شکتی مان‘ پر فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
بالی ووڈ میں مشہور اداکار مکیش کھنہ کے مشہور و معروف کردار والے سیریل’شکتی مان‘ پر فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ مکیش کھنہ نے مقبول سیریل شکتی مان میں اہم کردار ادا کیا تھا، جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ سیریل میں مکیش کھنہ نے شکتی مان اور گنگادھر کا دُہرا کردار نبھایا تھا۔ ایسا خیال ہے کہ اب ’شکتی مان‘ پر بھی ایک فلم بنائی جائے گی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس فلم کے ۳؍ ورژن ہو ں گے اور ’شکتی مان‘ کے شروع سے آخر تک کے سفر کو دکھایا جائے گا۔کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ’کرش اور را ۔ ون‘ سے بھی بڑی ہوگی۔ فلم ’شکتی مان‘ کا پہلا ورژن ۲۰۲۱ءمیں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ بچوں کے ارد گرد رکھی جائے گی اور ’اچھائی کی برائی پر جیت‘ کی تھیم برقرار رہے گی ۔حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مکیش کھنہ اس فلم میں شکتی مان کا کردار نبھائیں گے یا نہیں ۔