Inquilab Logo Happiest Places to Work

بپاشا باسو کی فلم ’راز‘کی کامیابی کے ۲۰؍سال مکمل

Updated: February 03, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

فلم میںجرأت مندانہ کردار کا انتخاب کرکے بپاشا نے اپنے آئندہ کے کریئر کیلئے ایک رخ طے کردیا تھا

Bipasha Basu.Picture:INN
بپاشا باسو ۔ تصویر: آئی این این

 راز کو۷۰؍  ایم ایم کے پردے پر ریلیز ہوئے دو دہائیاں گزر چکی ہیں اور بپاشا باسو اب بھی بالی ووڈ پر راج کر رہی ہیں! بپاشا باسو نے راز میں سنجنا دھن راج کے طور پر ایک ورسٹائل کردار کا جرأت مندانہ انتخاب کیا تھاکیونکہ اس فلم  سے قبل بپاشا باسو نے بالی ووڈ میں صرف ۲؍ ہی فلمیں کی تھیں۔ اپنے شوہر کے عشق کے جذبے سے پریشان ایک عورت کا کردار ادا کرتے ہوئے انہوں نے اس فلم کے ساتھ اپنے آئندہ کے کریئر کے لیے  ایک رخ طے کردیا تھا ۔   وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں۲۰۰۲ء کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی اور بپاشا نے ناظرین کے ساتھ ساتھ ناقدین کے بھی دل جیت لئے تھے۔آج، جیسے ہی فلم اپنی ریلیز کے بیس سال مکمل کر رہی ہے، بپاشا باسو نے فلم کی شوٹنگ کو یاد کیا اور اپنے  ماضی کے دنوں کے کچھ مضحکہ خیز اور دلچسپ واقعات شیئر کیے! انہوں نے کہا’’ہم فلم کی شوٹنگ اوٹی میں کر رہے تھے اور ہمارے پاس بہت سارے رات کے سین تھے جن کی شوٹنگ کے لیے میں رات کو جاگ کر جنگل میں آوازکی طرف جاتی ہوں۔ حقیقی  جگہ    پر ایک خوبصورت بنگلہ تھا،سردی، مدھم روشنی اور منظر خوفناک تھا۔رات کے وقت  نےماحول کو اور بھی خوفناک بنا دیا تھا! یہی نہیں، مجھے جنگل میں نائٹ ڈریس  پہن کر سردی میں اکیلے چلنا پڑا! سیٹ پرکچھ  شرارتوںکے بارے میں بپاشانے کہا کہ ہدایت کار وکرم بھٹ نے کیمرے پر ری ایکشن دیکھنے کیلئے بھی مجھ سے مذاق کیاتھا۔انھوں نے کہا `وکرم کے پاس ایک بڑا گونگ(گھنٹے کی قسم کا ایک آلہ) تھا ۔ میرا ری ایکشن دیکھنے کیلئے انہوں نے اسے بجایا اور اس وقت مکمل خاموشی تھی ، یہ اتنا خوفناک لگا کہ میں کانپ گئی اور زور سے چیخ اٹھی ۔فلم میں بپاشاکے  علاوہ ڈینوموریا  اور آشوتوش رانا بھی اہم کردار میں تھے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK