Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کےوالد کے تعلق سے پوسٹ پر دھرمیندر جذباتی ہوگئے

Updated: June 29, 2021, 1:41 PM IST

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن  نے اپنے والد کے تعلق سے ایک پوسٹ کیا جسے دیکھ کرماضی کے مشہور اداکار دھرمیندر جذباتی ہوگئےاور انہوں نے اجے دیوگن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے’لو یو مائی سن‘ کہا ہے

Ajay Devgn. Picture:INN
اجے دیوگن۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن  نے اپنے والد کے تعلق سے ایک پوسٹ کیا جسے دیکھ کرماضی کے مشہور اداکار دھرمیندر جذباتی ہوگئےاور انہوں نے اجے دیوگن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے’لو یو مائی سن‘ کہا ہے۔واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے آنجہانی والد ویرو دیوگن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےایک خصوصی پوسٹ شیئر کیا تھاجس میں انھوں نے لکھا کہ میں ’آپکی کمی بہت محسوس کرتا ہوں۔‘‘اس پوسٹ کو ویسے تو بہت سارے لوگوں نے لائک  اور اس پر کمنٹ کیا لیکن جو ردعمل قابل ذکر ہے وہ ماضی کے مشہور اداکار دھرمیندر کی جانب سے آیا ہے۔ماضی کی متعدد ہٹ فلموں کےہیرو دھر میندر اس پوسٹ کو دیکھ کرجذباتی ہوگئے اور انھوں نےجوابی ٹوئٹ میں بڑے پیارے انداز میں اجے کو لکھا ’’میرے بیٹے مجھے تم پیارے لگتے ہو، ہمیشہ خوش رہو، تمھارے والد میرے بڑے مہربان دوست تھے، اور وہ ہمیشہ بہت محبت اور احترام سے یاد رکھے جائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK