EPAPER
Updated: June 18, 2021, 3:57 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا ایک بار پھر فلمساز آنند ایل رائے کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا ایک بار پھر فلمساز آنند ایل رائے کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ بالی ووڈ میں ایسا خیال ہے کہ آیوشمان کھرانا نے آنند ایل رائے کی پروڈکشن کی ایک اور فلم سائن کی ہے، جو امریکی شہر ٹیکساس پر مبنی ہوگی۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب آیوشمان اور آنند کسی پروجیکٹ کے لئے ساتھ آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں نے ’شبھ منگل ساودھان‘ اور ’شبھ منگل زیادہ ساودھان‘ جیسی فلمیں کی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ آنند ایل رائے کے ساتھ آیوشمان کی نئی فلم ان کی گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف ہوگی۔ یہ بگ بجٹ ، ملٹی زونر ڈرامہ ہوگا جس کےبیشتر حصے کی شوٹنگ امریکہ میںہوگی۔اس میںآیوشمان بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ آیوشمان فلم ’ڈاکٹر جی‘ مکمل کرنے کے بعد اس پر کام کریں گے۔بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام انیرودھ ایئر گنپتی کریں گے ، جو بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہوگی۔