EPAPER
Updated: February 07, 2022, 1:58 PM IST | Agency | Ahemdabad
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کوسیریز کے پہلے یکروزہ میچ میں ۶؍وکٹ سے روند دیا
لیگ اسپنر یزویندر چہل (۴۹؍رن ۴؍ وکٹ) اور آف اسپنر واشنگٹن سند ر (۳۰؍رن پر ۳؍ وکٹ)کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں اتوار کو ونڈیز کو۴۳ء۵؍اوور میں۱۷۶؍رن پر سمیٹ دیا اور ۲۸؍اوور میں ۴؍وکٹ پر ۱۷۸؍رن بناکر میچ ۴؍وکٹ سے جیت لیا۔ ٹیم انڈیا۳؍میچوں کی یکروزہ سیریز میں صفر۔ایک سے آگے ہوگئی ہے۔ روہت شرما نے ۶۰، ایشان کشن نے ۲۸، وراٹ کوہلی نے ۸، رشبھ پنت نے ۱۱؍رن بنائے۔سوریہ کمار۳۴؍ اور دپیک ہڈا ۲۶؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف نے ۲؍ اور عقیل حسین نے ایک وکٹ لیا۔ ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ۱۰۰۰؍ویں ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے۷۹؍رن تک ۷؍ وکٹ گنوا دیئے لیکن جیسن ہولڈر اور فیبیئن ایلن نے ۸؍ وکٹ کیلئے۷۸؍رن کی اہم پارٹنرشپ کی۔ سندر نے ایلن کو اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے اس پارٹنرشپ کو توڑدیا۔ ایلن نے ۴۳؍گیندوں پر ۲۹؍رن میں ۲؍ چوکے لگائے۔ پرسد ھ کرشنا نے ہولڈر کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ ہولڈر نے۷۱؍گیندوں پر۵۷؍رن میں چوکے لگائے۔چہل نے الزاری جوزف کو سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرواکر ونڈیز کی اننگز کو سمیٹ دیا۔ جوزف نے۱۶؍گیندوں پر۱۳؍ رن پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ چہل نے اپنا پہلا وکٹ لینے کے ساتھ ہی ون ڈے میں ۱۰۰؍وکٹ مکمل کر لئے۔ انہوں نے اپنے ۶۰؍ ویں میچ میںیہ کامیابی حاصل کی۔ ونڈیز کے ٹاپ آرڈر میں ڈیرن براوو اور نکولس پورن نے ۱۸۔۱۸؍رن بنائے۔ہندوستان کی طرف سے چہل نے۴، سندر نے۳، پرسدھ کرشنا نے ۲، اور محمد سراج نےایک وکٹ لیا۔