Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوراج سنگھ کے ذریعے دلت سماج کیلئے قابل اعتراض تبصرے کا معاملہ

Updated: June 19, 2020, 11:59 AM IST | Agency | Hissar

عدالت نے ہانسی پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

Yuvraj Singh - Pic : INN
یوراج سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

ہریانہ میں حصار کی ایک خصوصی عدالت نے  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوراج سنگھ کی دلت سماج کے لئے کئے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کے معاملے میں ہانسی پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ مانگی ہے۔ 
 درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر ہونے والی ظلم وزیادتی کی روک تھام کے قانون کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جسٹس بی پی سروہی نے وکیل رجت کلسن کی عرضی پر   ہانسی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ۲؍ جون کی شکایت پر کی گئی کارروائی کی رپورٹ مانگی ہے۔ 
 ایڈووکیٹ کلسن نے عدالت کے سامنے عرضداشت دائر کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون کو یوراج سنگھ نے انسٹاگرام پر کھلاڑی روہت شرما سے بات چیت کے دوران دلتوں کے بارے میں ایک قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ہانسی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ  سے ۲؍ جون کو ایک شکایت درج کرائی تھی جس پر پولیس نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔
 خیال رہے کہ یوراج سنگھ اس معاملے میں مانگی مانگ چکے ہیں ۔ انہوں نے اس ماہ ۵؍ جون کو ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا  کہ  ان کے بیان سے جانے انجانے میں کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو اس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں۔ میں ہندوستان اور ہندوستانیوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی قسم کی عدم مساوات پر یقین نہیں رکھتا ، خواہ وہ ذات پات ، نسل پرست یا صنف ہوں۔ میں ہمیشہ اپنی زندگی لوگوں کی خدمت میں گزارنا چاہتا ہوں۔ میں زندگی کے وقار پر یقین رکھتا ہوں اور بغیر کسی استثنا کے ہر فرد کا احترام کرتا ہوں۔تاہم ایک ذمہ دار ہندوستانی ہونے کے ناطے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر مجھ سے نادانستہ طور پر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو مجھے  بے حد افسوس ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK