EPAPER
Updated: October 24, 2020, 3:14 AM IST | Dubai
سن رائزرس حیدرآبادنے راجستھان رائلز کو ۸؍وکٹ سے ہرادیا۔ مین آف دی میچ منیش نے ناٹ آؤٹ ۸۳؍رن بنائے ۔
آئی پی ایل کی تاریخ پہلے ہندوستانی سنچری ریکارڈ ہولڈر منیش پانڈے نے ناٹ آؤٹ۸۳؍ رن اور آل راؤنڈر وجے شنکر (ناٹ آؤٹ۵۲؍رن) کے ساتھ ان کی ناقابل تسخیر ۱۴۰؍ رنوں کی سنچری شراکت کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعرات کی رات راجستھان رائلز کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل ۱۳؍ میں اپنی امیدیں جگانے والی کامیابی حاصل کی۔جیسن ہولڈر (۳۳؍ رن پر۳؍ وکٹ) کی قیادت میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر۱۵۴؍رن کے معمولی اسکور پر روک لیا اور پھر پانڈے اور شنکر کی شاندار بلے بازی سے۱۸ء۱؍ اوور میں ۲؍ وکٹ پر ۱۵۶ ؍رن بناکر آسان جیت حاصل کرلی۔
پلیئر آف دی میچ بننے والے منیش پانڈے نے صرف۴۷؍ گیندوں پر ناقابل شکست ۸۳؍ رن کی اننگز میں ۴؍ چوکے اور۸؍ چھکے لگائے جبکہ شنکر نے شاندار کھیل میں ۵۱؍گیندوں پر۵۲؍ رن میں ناٹ آؤٹ ۵۲؍رن کی مدد سے ان کا ساتھ دیا۔یہ ۱۰؍ میچوں میں حیدرآباد کی چوتھی جیت ہے اور اس کے پاس اب ۸؍ پوائنٹس ہیں ۔ حیدرآباد اب ٹیبل میں ۵؍ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس فتح سے حیدرآباد کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں ، جو مسلسل ۳؍ میچ ہار چکاتھا۔ دوسری طرف راجستھان کو۱۱؍ میچوں میں ۷؍ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کی امیدوں کو زبردست دھچکا لگاہے ۔ راجستھان اب ۷؍ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ تاہم، دونوں ٹیموں کو پلے آف ریس میں قائم رہنے کے لئے اپنے باقی تمام میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔