EPAPER
Updated: February 13, 2022, 9:42 AM IST | Mumbai
نبیر کپور ، سنجے دت اور وانی کپور کی اداکاری سے سجی شمشیراکی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
: رنبیر کپور ، سنجے دت اور وانی کپور کی اداکاری سے سجی شمشیراکی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اب یہ فلم ۲۲؍جولائی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔ فلم ساز یش راج فلمز نے ریلیز کا اعلان ایک ٹیزر کے ساتھ کیا ہے۔ ٹیزر میں تینوں اداکارشمشیرا کے بارے میں بتار ہے ہیں۔ حالانکہ کیریکٹر لُک ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ پرانی ریلیز تاریخ کے حساب سے شمشیرا ، اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے سے ٹکرانے والی تھی۔ ٹیزر کی شروعات میں سنجے دت کہہ رہے ہیں کہ یہ کہانی ہے اس کی جو کہتا تھا غلامی کسی کی اچھی نہیں ہوتی۔ نہ غیروں کی اور نہ اپنوں کی ۔ وانی کہتی ہیں کہ یہ کہانی ہے اس کی جسے باپ کی وراثت میں آزادی کا سپنا ملا۔ آخر میں رنبیر کپور کہتے ہیں : لیکن آزادی کوئی دیتا نہیں ہے ۔ آزادی جیتی جاتی ہے۔ عمل سے ڈاکو، مذہب سے آزاد۔ یہی فلم کی ٹیگ لائن بھی ہے۔ فلم ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی۔