EPAPER
Updated: January 29, 2021, 2:55 PM IST | Agency | Dubai
ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نوجوان بلے بازشبھمن گل نے آسٹریلیا کے دورے میں خود کو ثابت کیا ہے لیکن انہیں کامیابی کو اپنے او پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔
ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نوجوان بلے بازشبھمن گل نے آسٹریلیا کے دورے میں خود کو ثابت کیا ہے لیکن انہیں کامیابی کو اپنے او پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔ گمبھیر نے ہند۔ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ، شبھمن گل کو ٹاپ آرڈر میں روہت شرما کا ساتھی ہونا چاہئے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں ، لیکن اس فیصلے پر جلدبازی نہیں ہونی چاہئے۔ آپ یہاں کسی پر اتنا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ شبھمن گل میں صلاحیت ہے ، لیکن انہیں کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ مشکل ہوتاہے۔‘‘ گمبھیر نے مزید کہا کہ ’’یقینا ًشبھمن کو اپنے بین الاقوامی کریئر میں اچھی شروعات ملی ہے۔ اس سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلنا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز جیتنا بڑی اچھی بات ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شبھمن نے عمدہ بلے بازی کی ، لیکن ان پر زیادہ دباؤ ڈالنے اور توقعات قائم کرنے کے بجائے ، انہیں خود ہی بہتر ہونے دینا چاہئے۔‘‘ `
گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس `گیم پلان میں کہا ’’انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست جیت کے بعد یہاں آرہی ہے۔ یقیناً ہندوستان کی صورتحال ایک جیسی نہیں ہوگی کیوں کہ ہندوستان سری لنکا سے بہت بہتر ٹیم ہے لیکن انگلینڈ بھی ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کو اپنا بہترین دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو بھی اپنا اعتماد برقرار رکھنا ہوگا کیوں کہ ہندوستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کی ہے۔