Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ : ہندوستان کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

Updated: January 30, 2020, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ ۲۰۲۰ء کے ایڈیشن کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ وینیو کو غیر جانبدار مقام پر ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت ان کیلئے پڑوسی ملک جانا ممکن نہیں ہے۔

 ہندوستان کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار ۔ تصویر : آئی این این
ہندوستان کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ ۲۰۲۰ء کے ایڈیشن کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ وینیو کو غیر جانبدار مقام پر ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت ان کیلئے پڑوسی ملک جانا ممکن نہیں ہے۔
 آئی اے این ایس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ مسئلہ میزبانی کے حقوق کا نہیں بلکہ مسئلہ صرف کھیلنے کے مقام کا ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ `سوال پی سی بی کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر نہیں بلکہ جو چیزیں ہمارے سامنے ہیں، ہمیں مسئلہ اس کے مقام پر ہے، یہ بہت واضح ہے کہ ہمیں ایک دوسرا مقام چاہئے، ہندوستانی ٹیم کسی صورت پاکستان کا دورہ کرکے ایشیا کپ، جیسے مختلف ممالک پر مشتمل ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی ۔
 بی سی سی آئی نے کہا کہ `اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ہندوستان کو ہٹا کر ایشیا کپ کروانے پر راضی ہے تو یہ الگ بات ہے تاہم ہندوستان  کی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے اس کا مقام پاکستان نہیں ہوسکتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK