EPAPER
Updated: August 03, 2020, 8:34 AM IST | Agency | Patna
سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں حکومت بہار کو پھسڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب وقت ملنے کے باوجود بھی حکومت اس سنگین صورت حال میں لوگوں کے لئے معقول انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سنہا نے اتوار کو کہا کہ بہار میں کورونا انفیکشن کا پہلا معاملہ مارچ میں سامنے آیا۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں بہار حکومت کو اپنے طبی نظام کو مستحکم کرنا چاہئے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔
سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں حکومت بہار کو پھسڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب وقت ملنے کے باوجود بھی حکومت اس سنگین صورت حال میں لوگوں کے لئے معقول انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سنہا نے اتوار کو کہا کہ بہار میں کورونا انفیکشن کا پہلا معاملہ مارچ میں سامنے آیا۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں بہار حکومت کو اپنے طبی نظام کو مستحکم کرنا چاہئے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔
اس دوران حکومت کورونا وبا کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی صورت حالات اتنی خراب ہوگئی ہے کہ انفیکشن زدہ شخص کی لاش کئی دنوں تک دیگر مریضوں کے ساتھ وارڈ میں پڑی رہ جاتی ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ حکومت بہار اپنی ناکامی چھپانے کے لئے صرف محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سبھی ریاستی حکومتوں کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کو کیرلہ میں جنوری میں کورونا انفیکشن کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد الرٹ ہوجانا چاہئے تھا۔