Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج بابری مسجد کے یوم شہادت پر شاہی عیدگاہ مسجد میں شرانگیزی کی دھمکی

Updated: December 06, 2021, 11:12 AM IST | Agency

دفعہ ۱۴۴؍نافذ، ۲۴؍گھنٹے ڈرون سے نگرانی ، عیدگاہ مسجد جانے والے راستے پر گاڑیوں کی نقل وحرکت ممنوع ، مسلمانوں سے نماز گھر پر ادا کرنے کی اپیل

A policeman on the roof of a building near Shahi Eidgah Mosque.Picture:INN
شاہی عیدگاہ مسجد کے قریب کی عمارت کی چھت پر تعینات ایک پولیس اہلکار ۔ تصویر: پی ٹی آئی

 پیر کو بابری مسجد کےیوم شہادت  کے موقع پر متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’جل ابھیشیک‘ ‘کی دھمکی کے پیش نظر پورا علاقہ چھائونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ متھرا میںدفعہ۱۴۴؍ نافذ  ہے مگر ماحول کرفیو جیسا ہے۔ پولیس فورس کے ساتھ ہی پی اے سی اور آراے ایف کی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں اور پورے علاقہ کی۲۴؍گھنٹے ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے۔ شاہی عیدگاہ اور’شری کرشن جنم استھل‘کی جانب جانے والے تمام راستوں کو۷ ؍دسمبر تک  بندکردیا گیا۔ان پر گاڑیوںکی آمدورفت ممنوع ہے۔  اعلیٰ افسران موقع پر تعینات ہیں۔ سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔  واضح رہے کہ متھرا کی شاہی عید گاہ میں ہندو تنظیموں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا ، کرشن جنم بھومی نرمان نیاس، ناراینی سینا اور شری کرشن مکتی دل نے ۶؍دسمبر کو ’جل ابھیشیکـ‘کا اعلان کیا  ہے جس کے بعد انتظامیہ سرگرم ہوگیا ہے۔   حالانکہ مذکورہ تنظیموں نے اپنا اعلان واپس لے لیا ہے مگر پولیس کو جوکھم نہیں اٹھانا چاہتی۔ ہندو اور مسلم دونوں طبقات کی اہم شخصیات سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔ مقامی لوگوں سے گھر میں ہی نماز اداکرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ایس پی سٹی ایم پی سنگھ کے مطابق متھرا کو چار سُپر زون اور ۸؍سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ۱۴۵؍چیکنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ چیک پوائنٹ سے گزرے بغیر کوئی متھرا میں داخل نہیں ہوسکتا۔متھرا میں دونوں مذہبی مقامات کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو بھی چیکنگ کے بعد ہی  آنے جانے دیا جارہا ہے ۔   سیکوریٹی میں ۲؍ہزار سے زائد نیم فوجی دستے، ۵؍ اے ایس پی ، ۱۴؍سی او ، ۴۰؍انسپکٹر ، ۱۴۰۰؍ہیڈ کانسٹبل ، پی اے سی کی  ۱۰؍کمپنیاں اور آر اے ایف کی ۱۶؍کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے والے ۴؍افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ موقع پر ڈی ایم نونیت سنگھ چہل اور ایس ایس پی ڈاکٹر گورو گروور موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام میں اعتماد کی بحالی اور پولیس کی مستعدی کو ظاہر کرنے کیلئے سنیچر کو متاثرہ علاقے میں فلیگ مارچ کیاگیاہے جبکہ ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس کے اسلحہ کی بھی جانچ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK