EPAPER
Updated: December 13, 2021, 10:04 AM IST | Agency | New Delhi
راج ناتھ سنگھ نے پڑوسی ملک کے خلاف ۱۹۷۱ء کی جنگ میں کامیابی کی طلائی تقریب میں پاکستان سے ’بالواسطہ‘ جنگ بھی جیت لینے کے عزم کااظہار کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ۱۹۷۲ء کی جنگ میں ہندوستان کی فتح کی طلائی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پیر کو اعلان کیا کہ جس طرح ۵۰؍ سال پہلے ہندوستان نے پڑوسی ملک کے خلاف براہ راست جنگ میں فتح حاصل کی ہےا سی طرح وہ دہشت گردی اور دراندازی کی شکل میں کی جارہی بالواسطہ جنگ میں بھی کامیابی حاصل کریگا۔اس کے ساتھ ہی وزیر دفاع نے زوردیا کہ ۱۹۷۱ء کی جنگ نے یہ بھی واضح کردیا کہ ہندوستان کی آزادی کے وقت مذہب کے نام پر اس کی تقسیم ’’تاریخی غلطی‘‘ تھی۔’’سورنِم وجے پرو‘‘ کے عنوان سے ۱۹۷۱ء کی جنگ میں کامیابی کی طلائی تقریبات کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو سخت پیغام دیا کہ ہندوستان کو توڑنے کے اس کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انڈیا گیٹ پر ’’وجے پرو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ’’ یہ ہندوستانی فوجوں کی شاندار فتح کی یاد منانے کیلئے ہے، جو جنوبی ایشیا کی عظیم فتح کا باعث بنی جس نے تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو بدل دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں ہندوستانی فوج کے ہر اس سپاہی کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جس کی بدولت ہندوستاننے۱۹۷۱ء کی جنگ جیتی تھی۔ ‘‘