Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایس پی نےنیانعرہ دیا، بی جے پی نے پرچار رتھ روانہ کئے

Updated: January 23, 2022, 8:56 AM IST | Lucknow

بی ایس پی کے۵۱؍امیدواروں کی فہرست جاری، ۲۳؍مسلم امیدواروں کے نام شامل ، پارٹی سپریمو مایاوتی نے اپنے کارکنوں کو نعرہ دیا:’ہرپولنگ بوتھ کو جتانا ہے، بی ایس پی کو اقتدار میں لانا ہے۔‘‘ پارٹی کی پالیسیوں کو گاؤں گاؤں پہنچانے کی اپیل

Lucknow: With list of Mayawati candidates in BSP office.
لکھنؤ: بی ایس پی دفتر میںمایاوتی امیدواروں کی فہرست کےساتھ۔

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی  سپریمو مایاوتی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی سیٹوں کیلئے پارٹی کے۵۱؍امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کارکنوں کو پارٹی کا انتخابی نعرہ بھی دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مایاوتی نے ایک بار پھر اپنی فہرست میں مسلم امیدواروں کو ترجیح دی ہے۔اس سے پہلے انہوں نے پہلے مرحلے کی سیٹوں میں سے۵۳؍امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جہاں ۱۴؍ فروری کو ووٹنگ ہوگی ۔  
  مایاوتی نے سنیچر کو لکھنؤ میں بی ایس پی دفتر میں امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس الیکشن میں بی ایس پی کا نعرہ ہوگا:’ہر پولنگ بوتھ کو جتانا ہے،بی ایس پی کو اقتدار میں لانا ہے۔‘ انہوں نے بی ایس پی کارکنوں سے پارٹی کی پالیسیوں کو گاؤں گاؤں  جاکر ووٹروں تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس الیکشن میں بی ایس پی کارکن پارٹی کے۲۰۰۷ء کا نتیجہ دہرانے کیلئے کام کریں ،تاکہ پارٹی۲۰۲۲ءمیں پھر سے اقتدارسنبھال سکے۔
   مایاوتی نے دوسرے مرحلہ کی ۹؍ اضلاع کی ۵۱؍ سیٹوں کیلئے سنیچر کو جن امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے،اس میں ۲۳؍مسلم امیدواروں   کے نام شامل ہیں۔
 مایاوتی نے بی ایس پی سے جن مسلم امیدواروں کو قسمت آزمانے کا موقع دیا ہے ان میں ضلع سہارنپور اورسنبھل سے۳۔۳،بجنور اور مرادآباد سے۵۔۵،ضلع رامپور ،امروہہ اوربدایوں سے۲۔۲؍ جبکہ ضلع شاہجہاں پور سے ایک امیدوار کانام شامل ہے۔
 بی ایس پی نے جن مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں ان میں ضلع سہارنپور کی بیہٹ  سے رئیس ملک،نکڑ سے ساحل خان،گنگوہ سے نعمان مسعود، ضلع بجنور کی  نجیب آباد  سیٹ سے شاہنواز عالم،بڑا پور سے محمد غازی، دھام پور سے کمال احمد، چاندپورسے ڈاکٹر شکیل ہاشمی اورنور پور  سے حاجی ضیاء الدین کے نام شامل ہیں۔ ضلع مرادآباد کی کانٹھ سے آفاق علی خان،ٹھاکر دوار سے مجاہد علی، مردآباد دیہات سے عقیل چودھری،مردآباد شہر سے ارشاد حسین سیفی، کندرکی سے حاجی چاند بابو ملک، ضلع سنبھل کی  اسمولی سے رفعت اللہ عرف نیتا چھدا،سنبھل سے شکیل احمد قریشی،گنور سے فیروز اورضلع رامپور کی چمروا سیٹ سے عبدالمصطفیٰ حسین بی ایس پی کی ٹکٹ پر قسمت آزمائیں گے۔
  رامپور سے صداقت حسین،ضلع امروہہ کی نوگاواںسادات سےشاداب خان عرف ٹاٹا، امروہہ سے محمد نوید ایاز، ضلع بدایوں کی سہسوان سے  حاجی وٹن مسرت،شیخور پور سے مسلم خاں اورضلع شاہجہاں   پور کی تلہر سے  نواب فیضان علی خان کو  پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔  بی ایس پی نے ضلع بجنور کی دو سیٹوں پر خاتون امیدواروں کو موقع دیا ہے جس میں نہٹور(ریزرو) سے پریہ سنگھ، بجنور سے  روچی ویرا اور بدایوں کی بلسی سے ممتا شاکیہ  انتخابی میدان میں ہوں گی۔
  ضلع سہارنپور کی سہارنپور شہر سے منیش اروڑا،سہارنپور سے اجب سنگھ، دیوبند سے چودھری راجندر سنگھ،رامپور منہارن(ریزرو) سے روندر کمار مولہو،ضلع بجنور کی نگینہ سے برجپال سنگھ ، ضلع مرادآباد کی بلاری سے انل کمار چودھری ، ضلع سنبھل کی  چندوسی (ریزرو) سے رن وجے سنگھ، ضلع رامپور کی سوار سے شنکر لال سینی،وبلاس پور سے رام اوتار کشیپ اورملک (ریزرو) سے سریندر سنگھ ساگر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
  امروہہ ضلع کی دھنورا(ریزرو)سے ہرپال  سنگھ،حسن پور سے پھرے رام عرف پھرے سنگھ گرجر،ضلع بدایوں کی بسولی(ریزرو)جے پال سنگھ،بدایوں سے راجیش کمار سنگھ،داتا گنج  سے رجت گپتا،ضلع بریلی کی بہیڑی سے آسے رام گنگوار،میر گنج سے کنور بھانو پرتاپ سنگھ گنگوار ، بھوجیپورا سے یوگیش پٹیل،بتھری چین پور سے آشیش پٹیل،بریلی کینٹ(ریزرو) سےانل کمار بالمیکی،آنولہ سے لکشمن پرساد لودھی،ضلع شاہجہاں پور کی کٹرا سے  راجیش کشیپ،جلال آباد سے انرودھ سنگھ یادو،پوایا(ریزرو)سےادے ویر سنگھ جاٹو اور شاہجہاں پور سے سرویش چندر دھاندھو مشرا پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

mayawati Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK