Inquilab Logo Happiest Places to Work

جَن چوپال میںمختار عباس نقوی کا خطاب

Updated: February 06, 2022, 9:35 AM IST | Gautam Budh Nagar

بی جے پی کے سینئرلیڈر نے گوتم بدھ نگر میں بیک وقت سماجوادی پارٹی ، بہو جن سماج پارٹی اور کانگریس کو نشانہ بنایا ،ا ن پر بہترین ریاست کو’ بیمارو ریاست‘ بنانے کا الزام لگایا، ان کی دہائیوں کی خطا پر انتخابی لمحوں میں سبق سکھانے پر زور دیا

Jan Chopal of Union Minister for Minority Affairs Mukhtar Abbas Naqvi. (PTI)
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی جن چوپال ۔ ( پی ٹی آئی )

بی جے پی کے سینئر لیڈر  اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے  سنیچر کو کہا کہ اترپردیش میں ’ایس بی کے‘ (سبک)سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، کانگریس سنڈیکیٹ کی دہائیوں کی خطا کو انتخابی لمحوں  میں ’سبق‘سکھانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے سنیچر کو گوتم بدھ نگر کے ہلدونی میں ’جن چوپال‘ میں عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ’ سبک سنڈیکیٹ‘ (ایس پی، بی ایس پی ، کانگریس)نے گزشتہ۷۵؍سال میں ۶۰؍ سال سے زیادہ  کےاپنے اقتدار میں  یوپی کی ترقی کو روکا تھا،  دھوکہ دھڑی کی تھی۔ ’بہترین ریاست‘ کو ’بیمارو ریاست‘بنا دیا تھا۔‘‘
 انہوں نے کہا :’’ بی جے پی کے آنجہانی کلیان سنگھ، راج ناتھ سنگھ اور اب یوگی آدتیہ ناتھ کا دور  اترپردیش کی ترقی کے سنہرا دورہے جہاں ایک طرف بی جے پی کے اقتدار میں اترپردیش کو’بیمارو صوبہ‘  کی شناخت سے باہر نکالا گیا وہیں  دوسری طرف فسادیوں، باہو بلیوں اور بے ایمانوں کی بیماری کا بھی علاج کیا ہے۔‘‘
  نقوی نے کہا:’’ سیکولرازم اور منہ بھرائی کے سیاسی  فریب کو بی جے پی نے  جامع ترقی کی بنیاد  سے نیست ونابو د کیا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج’ایم۔ وائی‘(یوگی  مودی) فیکٹر کا مطلب جامع ترقی، ہمہ گیر خو د انحصاری ہے۔جبکہ کبھی یہی’ایم وائی فیکٹر‘فرقہ واریت اور تنگ نظری کی علامت بن گیا تھا۔
 انہوں نے یہ بھی کہا:’’ فریب اور بدعنوانی کی وراثت‘ا ور’ دبنگوں کی سیاست‘  کو مودی اور یوگی  نے روک دیا ہے۔ ایسے لوگ پھر’سبک سنڈیکیٹ سیاسی سواری‘ پر سوار ہوکر اترپردیش کی سلامتی، استحکام اور بہتر حکمرانی کو اغواء کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ نقوی نے دعوی کیا کہ مودی یوگی حکومت نے اترپردیش میں گزشتہ ۵؍ سال میں نظم ونسق، بہتر سڑک اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر، تعلیم ،کاروبار اور صحت کے شعبے میں ریکارڈ کام کئے ہیں۔ کورونا وباء کے چیلنج سے ریاست مضبوطی سے لڑی ہے۔ کروڑوں  افراد کی ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔  ریاست میں۲۰۱۷ء سے پہلے صرف  ۱۵؍میڈیکل کالج تھے ، اب ان کی تعداد۵۹؍ہوگئی ہے۔
انہوں نے یوگی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے دعوی کیا کہ ۲۰۱۷ءسے پہلے ریاست میں دو بین الاقوامی  ایئرپورٹ تھے  ،اب پانچ بین الاقوامی ایئر پورٹ ہیں۔ میٹرو ریلوے کی سہولت جو ۲۰۱۷ء سے پہلے صرف دو شہروں میں تھی اب پانچ شہروں میں ہیں اور پانچ دیگر شہروں میں میٹرو   کا کام جاری ہے۔ ان سب  ترقیاتی کاموں کا سماج کے تمام طبقات کو مساوی فائدہ مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK