EPAPER
Updated: June 09, 2020, 11:42 AM IST
کھلاڑی کمار اکشے کی سپر ہٹ فلم ’کھلاڑی‘ کے ۲۸؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اکشے کے کریئر کی سپر ہٹ فلم میں ’ کھلاڑی‘ ۵؍ جون ۱۹۹۲ء کو ریلیز ہوئی تھی
کھلاڑی کمار اکشے کی سپر ہٹ فلم ’کھلاڑی‘ کے ۲۸؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اکشے کے کریئر کی سپر ہٹ فلم میں ’ کھلاڑی‘ ۵؍ جون ۱۹۹۲ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے ذریعے اکشے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
عباس مستان کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس فلم کا عنوان اکشے کمارکیلئے اسمِ با مسمّیٰ ہوگیا۔ اس کے بعد اکشے کولے کر کھلاڑی ٹائٹل سیریز میں بہت سی فلمیں بنائی گئیں۔ جیسے ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘، ’سب سے بڑا کھلاڑی‘، ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘، ’مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی‘، ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘، ’کھلاڑی۔۴۲۰؍ اور ’کھلاڑی۔۷۸۶‘۔
فلم ’کھلاڑی‘ کے ۲۸؍ سال مکمل ہونے پر ہدایتکارعباس مستان نے ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کی۔ اس میں عباس مستان کے ساتھ اکشے کمار بھی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’’ ڈیئر اکشے کمار!آج ’کھلاڑی‘ کی ریلیز کو ۲۸؍ سال مکمل ہوچکے ہیں، ہم لوگوں کی ایک ساتھ پہلی فلم تھی۔ پوری ٹیم کی یاد آرہی ہے خاص طور پر جانی لیور بھائی کی۔‘‘ اکشے کمار نے عباس مستان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں کیسے بھول سکتا ہوں عباس مستان بھائی ... یہ صرف میرے لئے فلم نہیں تھی بلکہ میرے کریئر کا سنگ میل تھا، اس کا عنوان اب میرے نام کے ہم معنی ہے۔ مجھے ’کھلاڑی‘ دینے کیلئے شکریہ۔‘‘
واضح ہوکہ فلم ’کھلاڑی‘ میں اکشے کمار کے علاوہ عائشہ جلکا، دیپک تجوری اورپریم چوپڑہ نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔